Umar Farooque

Add To collaction

25-Mar-2022-تحریری مقابلہ

ایک محنتی ستارہ..


از قلم : عمر فاروق 

آج ہم ایک ایسے آدمی کی کہانی پڑھنے جارہے ہیں جسے دنیا "میزائل مین" کے نام سے یاد کرتی ہے، جنہوں نے ایسی شاندار محنت کی کہ دنیا حیران ہے، ہم بات کر رہے ہیں بھارت کے گیارہویں صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی:

انکا تعلق تمل ناڈو کے ایک متوسط گھرانے سے تھا، انکے والد ماہی گیروں کو اپنی کشتی کرایے پر دیا کرتے تھے اگرچہ وہ ان پڑھ تھے لیکن عبد الکلام کی زندگی پر انکے والد کے گہرے اثرات تھے، ان کے دیے ہوئے عملی زندگی کے سبق عبدالکلام کے بہت کام آئے، غربت کا یہ عالم تھا کہ ابتدائی تعلیم کے دوران بھی عبدالکلام اپنے علاقے میں اخبار بیچتے تھے لیکن ان سب کے باوجود غربت کے اندھیروں میں بھی زندگی گزار کر اور محنت کرکے  دنیا کا روشن ستارہ بن گیا، وہ کہتے ہیں نا !! اگر سچی لگن اور مضبوط ارادے ہو تو پہاڑ بھی راستہ دے دیتا ہے دنیا کیا چیز ہے، اس لئے ہمیں سچی لگن اور محنت سے کبھی بھی جی چرانا نہیں چاہیے۔

   5
4 Comments

Simran Bhagat

26-Mar-2022 08:39 PM

Good👍🏻👍🏻

Reply

Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI

26-Mar-2022 11:35 AM

Nice

Reply

fiza Tanvi

25-Mar-2022 10:52 PM

Good

Reply